QR CodeQR Code

نوشہرہ، خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

6 Feb 2019 13:24

پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کی شناخت نہ ہوسکی، نامعلوم مقتولین کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے، مقتولین کی تدفین امانتاََ کردی گئی اور فینگرز پرنٹ حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق آسلام آباد پشاور موٹروے پر رشکی انٹرچینچ کے قریب جواں سال دوشیزہ کی پھانسی شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے نہر میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کینٹ بس اسٹینڈ میں بھی ایک لاوارث شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ نوشہرہ کلاں کے علاقے خویشکی بالا دریائے کابل کے کنارے بھی نوجوان کی گولیوں سے چھنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کی شناخت نہ ہوسکی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نامعلوم مقتولین کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شناخت نہ ہونے پر تینوں مقتولین کی تدفین امانتاََ کردی گئی اور فینگرز پرنٹ حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 776459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776459/نوشہرہ-خاتون-سمیت-3-افراد-کی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org