0
Wednesday 6 Feb 2019 13:32

نوشہرہ، پولیس کی وردی میں عوام کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

نوشہرہ، پولیس کی وردی میں عوام کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں پولیس کی وردی میں عوام کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ دھر لیا گیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک چوری شدہ گاڑی، 2 عدد پستول اور 15 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ضلعی پولیس افیسر منصور امان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ایک ماہ قبل ملک مقصود سکنہ تلہ گنگ چکوال نے رسالپور پولیس کو رپورت درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پشاور سے براستہ موٹر وے راولپنڈی جا رہے تھے جہاں انہیں پولیس کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے رکنے کا اشارہ کیا۔ مقصود کے مطابق وہ انہیں پولیس سمجھ کر رک گئے تاہم روکنے والوں نے اسلحے کی نوک پر ان سے ان کے موبائل اور 36 لاکھ چالیس ہزار روپے چھین لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے راہزنی کے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے واجد علی اور یوسف کو چارسدہ، سلیم کو کاکشال پشاور سے گرفتار کیا جبکہ دو ملزمان مردان پولیس کی حراست میں ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم، موٹر کار، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر کار کو بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس ڈکیتی کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ میں محدود وسائل اور نامساعد حالات کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 776464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش