0
Wednesday 6 Feb 2019 13:43

ابراہیم ارمان لونی کے قتل کیخلاف کے پی بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ

ابراہیم ارمان لونی کے قتل کیخلاف کے پی بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل نے پی ٹی ایم رہنما ابرہیم ارمان لونی کے قتل کے خلاف آج بدھ کے روز عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ابراہیم ارمان لونی کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کو بڑھایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق کے پی بار کونسل ابراہیم ارمان لونی کے قتل کی مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف آج بدھ کے روز صوبے بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کیا جائے گا۔ بار کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ابراہیم ارمان لونی کے قتل کی ایف آئی آر پولیس کے خلاف درج کی جائے، اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ کے پی بار کونسل کے اعلان کے بعد آج بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 776468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش