QR CodeQR Code

صدر زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

8 Jun 2011 23:12

اسلام ٹائمز:صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات کے بعد میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی ملاقات میں شامل ہو گئے، ٹرائیکا کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور علاقائی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر میں وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات کے بعد میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی ملاقات میں شامل ہو گئے، ٹرائیکا کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور علاقائی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ملک اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 77649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77649/صدر-زرداری-سے-وزیراعظم-اور-آرمی-چیف-کی-ملاقات-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org