0
Wednesday 6 Feb 2019 16:06

علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے، محمد زبیر

علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ علیم خان کے بند ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے۔ نیب کی جانب سے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صوبے کے انتظامات کس طرح چلائیں گے۔ محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 776495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب