QR CodeQR Code

علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے، محمد زبیر

6 Feb 2019 16:06

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمہ داری ہے، تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ علیم خان کے بند ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے۔ نیب کی جانب سے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صوبے کے انتظامات کس طرح چلائیں گے۔ محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔


خبر کا کوڈ: 776495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776495/علیم-خان-کی-گرفتاری-کے-بعد-عثمان-بزدار-پنجاب-حکومت-کیسے-چلائیں-گے-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org