QR CodeQR Code

پاکستانی عوام سیاست دانوں، فوج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، اسامہ کا مشن جاری رہے گا، ایمن الظواہری کا ویڈیو پیغام

8 Jun 2011 23:28

اسلام ٹائمز:الظواہری نے اسامہ کو سمندر برد کرنے پر امریکا پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسامہ موت کے بعد بھی امریکا کو خوف زدہ کرتا رہے گا،ان کا کہنا ہے کہ وہ ملا عمر کی قیادت میں مسلمان ممالک سے امریکیوں اور انکی اتحادیوں کو نکالنے تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے


قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام جاری کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سیاست دانوں اور فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ایمن الظواہری نے اپنے نئے پیغام میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد جہاد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمن الظواہری نے اسامہ کو سمندر برد کرنے پر امریکا پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسامہ موت کے بعد بھی امریکا کو خوف زدہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو فوجی حکمرانوں اور سیاستدانو کے خلاف کھڑے ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ ایمن الظواہری کا کہنا ہے کہ وہ ملا عمر کی قیادت میں مسلمان ممالک سے امریکیوں اور انکی اتحادیوں کو نکالنے تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔
القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کا مشن جاری رکھا جائے گا، غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش سمندر برد نہیں کی جانی چاہئے تھی۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد ایمن الظواہری کا یہ پہلا ویڈیو پیغام ہے اٹھائیس منٹ کے پیغام میں وہ روایتی سفید پگڑی پہنے نظر آئے، اسامہ بن لادن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایمن الظواہری نے کہا کہ اسامہ نے ہمیشہ امریکہ کو خوفزدہ کئے رکھا اور ان کے مرنے کے بعد بھی امریکہ خوفزدہ رہے گا۔



Share on Facebook


خبر کا کوڈ: 77651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77651/پاکستانی-عوام-سیاست-دانوں-فوج-کیخلاف-اٹھ-کھڑے-ہوں-اسامہ-کا-مشن-جاری-رہے-گا-ایمن-الظواہری-ویڈیو-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org