0
Wednesday 6 Feb 2019 19:34

پیپلز پارٹی کا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خٓن کو بھی شاملِ تفتیش کرنیکا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خٓن کو بھی شاملِ تفتیش کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اگر علیم خان پر کرپشن یا ناجائز اثاثوں کا الزام ہے، تو عمران خان بھی اس زد میں آتے ہیں، شوکت خانم، نمل اور تحریک انصاف کو بھی علیم خان کروڑوں روپے سالانہ چندہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ بھی علیم خان دیتے رہے ہیں، پوری دنیا کو پتا ہے کہ علیم خان وزیراعظم عمران خان کے خرچے اٹھاتے رہے ہیں، لہٰذا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 776542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش