0
Wednesday 6 Feb 2019 23:10

شیخ رشید وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ

شیخ رشید وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، نبیل گبول کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے لوگ عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں اور وہ ہورہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک نشست رکھتے ہیں لیکن وہ بھی عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، ہمارے علم میں ہے وہ کس کے کہنے پر یہ کررہے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت ساری چیزوں کے لئے سمجھوتہ کرلیا ہے، عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا گیا لیکن ایسا کچھ نہیں ہورہا جس کا عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک التواء پر کسی کو معطل یا برخاست نہیں کیا جاسکتا، اگر یہ کام شروع ہوگیا تو ملک میں کوئی ادارہ نہیں چل سکے گا، حکومت کو اپوزیشن کام نہیں کرنے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 776571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش