0
Thursday 7 Feb 2019 01:57

تحریک انصاف کا علیم خان کو خراج تحسین، گرفتاری پر اظہار افسوس

تحریک انصاف کا علیم خان کو خراج تحسین، گرفتاری پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلٰی لاہور میں تحریک انصاف کی پارٹی اور حکومتی قیادت کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، مشیرعون چوہدری، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل، وزیرقانون بشارت راجہ، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وزیر پراسیکوشن چوہدری ظہیرالدین اور وزیر جنگلات سبطین خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیر قانون بشارت راجہ نے گرفتاری اور قانونی پہلووں پر شرکا کو بریف کیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے عبدالعلیم خان کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کیا اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا، انہوں نے علیم خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے پر سیاست نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی بیان بازی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیب نے مستعفی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیئے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 776597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش