0
Thursday 7 Feb 2019 10:25

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر اسلام آباد میں سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر اسلام آباد میں سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے معاملے پر اسلام آباد میں سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وزیر قانون گلگت بلتستان جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم، وفاقی وزیر قانون، وفاقی وزیر امور کشمیر، اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کئی اہم امور کو فائنل کیا گیا ہے، جلد دوسری میٹنگ بھی بلائی جائیگی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر بحث کے ساتھ ساتھ معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 776615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش