1
Thursday 7 Feb 2019 11:18

لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی تقریب، انتظامات جاری

لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی تقریب، انتظامات جاری
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں 10 فروری کو ہونیوالے "انقلاب اسلامی سیمینار" کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ سیمینار کی صدارت رئیس حوزہ علمیہ قم و امام جمعہ قم آیت اللہ شیخ علی رضا اعرفی کریں گے جبکہ علامہ سید جواد نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ مولانا حسین نجفی جامعہ المصطفی، حافظ ریاض حسین نجفی، جامعہ المنتظر، علامہ راجہ ناصر عباس سربراہ ایم ڈبلیو ایم، علامہ شاہد نقوی جامعہ نرجسیہ، مولانا ابوذر مہدوی جامعہ قران ناطق، حافظ کاظم رضا نقوی شیعہ علماء کونسل پنجاب، مولانا مبارک علی موسوی، مولانا حسن رضا ہمدانی، سید ناصر عباس شیرازی ایم ڈبلیو ایم، سید رضی شمسی چیرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، سید قاسم شمسی مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مولانا امتیاز علی رضوی چیرمین نور الہدی ٹرسٹ، لیاقت بلوچ، میاں مقصود احمد رہنما جماعت اسلامی پاکستان، تہمید جان چیئرمین اسلامک ریسرچ سینٹر پشاور سمیت دیگر شیعہ سنی اہم شخصیات اور رہنما شریک ہوں گے۔ سیمینار میں مقررین انقلاب اسلامی ایران کے اثرات اور کامیابیوں کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 776626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش