QR CodeQR Code

کینیڈین پارلیمنٹ کے سامنے کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

7 Feb 2019 12:01

مظاہرین نے کینیڈین حکومت اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارتی حکومت سے اٹھائیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے مظالم کی مذمت کرنے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے بدھ کو کینیڈا میں پارلیمنٹ کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری عوام کے مصائب کو اجاگر کیا گیا تھا۔ مظاہرین مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پیلٹ گنز کے استعمال کے خلاف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرنے کی غرض سے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے کینیڈین حکومت اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارتی حکومت سے اٹھائیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 776643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776643/کینیڈین-پارلیمنٹ-کے-سامنے-کشمیریوں-حق-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org