QR CodeQR Code

پشاور، ذہنی تناؤ کے باعث میڈیکل کے طالبعلم نے خود کشی کرلی

7 Feb 2019 12:23

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خود کشی کے حوالے سے رائے قائم کرنا قبل ازوقت قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں میڈیکل کے طالب علم نے مبینہ طور پر ذہنی تناؤ کے باعث خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والا نوجوان پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں فائنل ائیر کا طالب علم تھا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔ خود کشی کی وجہ ذہنی دباؤ ظاہر کی گئی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد خود کشی کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خود کشی کے حوالے سے رائے قائم کرنا قبل ازوقت قرار دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں کراچی کے علاقے سمن آباد میں ایک نجی اسکول کی چھت سے 11 سالہ بچے نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔ اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا بچہ کافی عرصے سے بیمار تھا اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھا۔ واضح رہے کہ نومبر 2017ء میں ماں نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر بچیوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی۔


خبر کا کوڈ: 776648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776648/پشاور-ذہنی-تناؤ-کے-باعث-میڈیکل-طالبعلم-نے-خود-کشی-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org