0
Thursday 7 Feb 2019 14:50

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کا بیان مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان سے متعلق بیان مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیرذمہ دارانہ بیان افغانستان کی جانب سے پاکستان کے معالات میں مداخلت کا ثبوت ہیں، افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود ازالہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مظاہروں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 776683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش