0
Thursday 7 Feb 2019 19:22

لاہور، انٹرفیتھ ایڈوائزری کمیشن کے زیراہتمام ہفتہ رواداری اختتام پذیر ہو گیا

لاہور، انٹرفیتھ ایڈوائزری کمیشن کے زیراہتمام ہفتہ رواداری اختتام پذیر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ انٹرفیتھ ایڈوائزری کمیشن کے زیراہتمام ہفتہ رواداری کی اختتامی تقریب مولانا عبدالوہاب روپڑی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، تقریب میں مختلف مذاہب اور مسالک  مذہبی قائدین نے شرکت کی۔ گلبرگ لاہور میں انٹر فیتھ ایڈوائزری کمیشن کی ہفتہ رواداری کی اختتامی تقریب  میں فیسزز پاکستان کے سربراہ جاوید وئلیم، کل مسالک علما بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مفتی عاشق حسین شاہ، مفتی شبیر انجم، مولانا سلمان شاکر، پروفیسر مسعود مجاہد، حافظ سمیع اللہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید وئلیم کا کہنا تھا کہ امن کو فروغ دینے کیلئے پورا ہفتہ رواداری جاری رہا جس میں مختلف  مذہبی درسگاہوں کے دورے کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ رواداری کا مقصد تمام مذاہب کو قریب لانا ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب برابری کی بنیاد پر رہتے ہیں۔ اس موقع پر کل مسالک علما بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں، ہمارے مذہب مختلف ضرور ہیں لیکن ہم ایک قوم ہیں۔ پاکستان کے جھنڈے تلے ہم سب میں کوئی تفریق نہیں، ہم نے دنیا میں یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم امن، محبت اور پیار کرنیوالی قوم ہے اور یہاں پر تمام مذاہب کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ تقریب میں موجود دیگر مذہبی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 776703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش