0
Thursday 7 Feb 2019 19:40

سندھ ہائیکورٹ نے فاروق ستار کی ایم کیو ایم سے نکالے جانے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے فاروق ستار کی ایم کیو ایم سے نکالے جانے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے جانے سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ایم کیو ایم تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے موقف پیش کیا کہ تنظیم کی رکنیت سے اخراج الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے جبکہ ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا، انکی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں۔ عدالت نے درخواست پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو چودہ فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عامر خان، نسرین جلیل اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں کے گھروں پر بھی عدالتی نوٹس بھیجے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 776749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش