0
Friday 8 Feb 2019 09:22

کلبھوشن کیس 19 فروری کو عالمی عدالت میں پیش کرینگے، شاہ محمود قریشی

کلبھوشن کیس 19 فروری کو عالمی عدالت میں پیش کرینگے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مضبوط کیس پیش کریں گے۔ مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو اور اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں انہوں نے افغان صدر کو اندرونی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ کی جماعتیں فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے پر متفق ہیں، عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ تھا، ماضی اور آج کی حکومت کی کشمیر پر پالیسی میں واضح فرق ہے، عالمی مبصرین اور میڈیا کشمیر آنا چاہتا ہے ہم تو تیار ہیں کیا بھارت تیار ہے؟۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان ملک کو صحیح سمت میں لے کر جا رہے ہیں، پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اچھی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، میں افغان صدر اشرف غنی سے تین ملاقاتوں میں واضح طور پر دوستی اور تعاون کا پیغام دے چکا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کو اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینا چاہیے، پاکستان کا کردار نہ ہوتا تو امریکی صدر افغان طالبان سے امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے درخواست نہ کرتے، امریکا امن عمل میں پیش رفت پر پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔
خبر کا کوڈ : 776814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب