0
Friday 8 Feb 2019 09:32

خاشقجی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا

خاشقجی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے خاشقجی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا۔ مشن میں شامل نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ اگینز کلیمرڈ نے کہا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جمال خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 776815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب