QR CodeQR Code

عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے، شہباز شریف

8 Feb 2019 13:39

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں اور جیکٹس ہیں لیکن مزدور جس حالت میں تھے وہیں پر ہیں جبکہ ہم ریلوے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی بہتری کیلیے اقدامات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی صورت میں پسند نہیں اور عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے۔ اسلام آباد میں کیریج فیکٹری ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلوے مزدوروں کو تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف گیا جس کی وجہ کمیشن مافیا اور چوری تھی، آج سے تمام ٹرینیں کیرج فیکرٹری میں بنیں گی، سیاستدانوں کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں اور جیکٹس ہیں لیکن مزدور جس حالت میں تھے وہیں پر ہیں جبکہ ہم ریلوے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی بہتری کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم دس فروری کو تھر ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور ہم غریب مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنا چاہتے ہیں جب کہ آئندہ برس ریلوے اپنا بجٹ خود بنا کر اسمبلی میں پیش کرے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں باقی سب اندر اور قلندر ہے، اسپیکر کا کیا مسئلہ ہے اللہ جانے کیا کون بشر ہے البتہ اسپیکر صاحب نے غیرقانونی کام کیا، ان کا کوئی حق نہیں کہ مجھے پے اے سی روکے جبکہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی صورت میں پسند نہیں اور عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے، ان کی سیاست قطری سے پتھری تک ہے۔


خبر کا کوڈ: 776836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776836/عمران-خان-کے-پاس-ڈیل-ہے-نہ-ڈھیل-اور-دھکا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org