0
Friday 8 Feb 2019 15:40

جعلی اکاؤنٹس کیس، بلاول کیجانب سے بھی نظر ثانی درخواست دائر

جعلی اکاؤنٹس کیس، بلاول کیجانب سے بھی نظر ثانی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی درخواستیں دائر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل اور حساس اداروں کے ممبران کی شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری کو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا، تحریری فیصلے میں نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا کوئی ذکر نہیں، سپریم کورٹ اپنے صوابدیدی اختیار کے پیرامیٹرز طے کرے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل میں میری کوئی رضامندی شامل نہیں تھی، جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے ممبران کا کیا کام ہے، ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ نیب کا نہیں، بیکنگ کورٹ کا بنتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ طے کیا جائے کہ کس نوعیت میں صوابدیدی اختیار کا استعمال ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 جنوری کے حکم نامے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نام نکالنے کیلئے زبانی احکامات دیئے تھے، کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس کی انکوائری کا تمام ریکارڈ نیب کراچی کے حوالے کیا جائے، اگر کوئی نیب ریفرنس تیار ہوتا ہے، تو وہ کراچی میں دائر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 776848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش