0
Friday 8 Feb 2019 15:47

سندھ میں گیس، پانی و بجلی بحران عمران حکومت کا پیدا کردہ ہے، صوبائی مشیر اطلاعات

سندھ میں گیس، پانی و بجلی بحران عمران حکومت کا پیدا کردہ ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس، پانی اور بجلی بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں گیس پانی اور بجلی کے بدترین بحران پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اپنی نااہلی اور غیر سنجیدگی کی سزا عوام کو دینے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے عوام کو آخر کس بات کی سزا دے رہی ہے، وفاقی وزراء کو سیاسی شعبدہ بازی اور اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں سے فرصت ملے، تو عوامی مسائل پر بھی توجہ دیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک طرف بڑا بھائی سندھ کو پانی نہیں دے رہا، تو دوسری طرف سندھ میں گیس بحران شدید کر دیا گیا ہے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں گھروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے کے ساتھ وفاق زیادتیاں بند کرے، پی ٹی آئی سرکار لوگوں کے روزگار چھیننے کے ساتھ ساتھ گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کر رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار کے تمام بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھُل گئی ہے، آج ملک کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پنجاب میں پولیس گردی عروج پر ہے، وفاقی وزراء شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں، جبکہ نیازی صاحب اس کے باوجود بلند دعوؤں سے باہر نہیں نکل رہے، خدارا عوام کو گیس پانی اور بجلی کے بحران سے نجات دلائی جائے، ایسا نہ ہو کہ حکمران عوام کے غیض و غضب کا شکار ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 776850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش