QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 48ویں سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر

8 Feb 2019 16:04

اے ایس او کا 48واں سالانہ مرکزی فہم قرآن کنونشن و یوم کوثر مصطفیٰ 14 تا 17 فروری اندرون سندھ کے علاقے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں سالانہ فہم قرآن کنونشن و یوم کوثر مصطفیٰ (ص) کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تنظیم کی جانب سے سندھ بھر میں وال پوسٹرز، دعوت نامے اور جمعہ اجتماعات میں اعلانات کے ذریعے نوجوانوں کو مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے دعوتیں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او کا 48واں سالانہ مرکزی فہم قرآن کنونشن و یوم کوثر مصطفیٰ 14 تا 17 فروری اندرون سندھ کے علاقے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں سندھ بھر سے طلبہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ 4 روزہ کنونشن میں علمائے کرام کے فکری خطابات، دانشور حضرات کے لیکچرز اور طلبہ کے مستقبل کی رہنمائی کیلئے عظیم الشان تعلیمی کانفرنس اور شب شہداء کے اہم اجتماع منعقد ہونگے۔

مرکزی کنونشن کے چیئرمین محمد عالم ساجدی نے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے طلبہ کو دعوت دینے کی غرض سے سندھ بھر کے اہم چوکوں اور شہراہوں پر وال پوسٹرز اور پینافلیکس، لگائے گئے ہیں، مساجد، مجالس اور آئمہ جمعہ کے ذریعے اعلانات کئے جا رہے ہیں، جبکہ اہم شخصیات، ماہرین تعلیم، علمائے کرام کو دعوت نامے دیئے جا رہے ہیں۔ محمد عالم ساجدی نے کہا کہ اصغریہ وطن عزیز میں اسلامی نظام حیات و سیرت محمدؐ و آل محمدؐ کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، کنونشن نوجوانوں کی اصلاح اور تربیت میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے، ایک وقت تھا کہ جب سندھ میں شیعہ مساجد اور علماء کرام بہت کم تھے، مگر تنظیم کی جہدوجہد نے کم عرصے میں ملت میں بیداری پیدا کی، آج سندھ بھر میں علماء کرام اور شخصیات موجود ہیں، جو مکتب کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 776852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776852/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-48ویں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-کی-تیاریاں-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org