0
Friday 8 Feb 2019 20:17

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کا شکار

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس تین بار ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کا شکار ہوگیا۔ لیگی رکن کے بی آر ٹی میں کمیشن لینے کے الزام پر صوبائی وزراء نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی صدارت میں ہوا۔ اپوزیشن اراکین نے بات کا موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ ایوان میں دوسری بار احتجاج اپوزیشن کے سوالات لیپس کرنے پر ہوا۔ اپوزیشن ممبران اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور شور شرابا کیا۔ اسمبلی اجلاس میں تیسری بار اسوقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بی آر ٹی منصوبے میں کمیشن لینے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے کمیشن لیا گیا جو الیکشن میں لگایا گیا، الزام پر صوبائی وزراء اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ اجلاس میں حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو پرزنٹیشن دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 776922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش