QR CodeQR Code

پاراچنار، ڈی سی کرم کا لوئر کرم صدہ کا دورہ

8 Feb 2019 22:11

ڈپٹی کمشنر کرم نے صدہ بازار میں بعض دوکانداروں کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے اور ریٹس اویزاں نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم محمد زبیر نے آج صدہ میں مصروف دن گزارا۔ اس دوران وہ صدہ کچہری میں تمام سائلین سے گھل مل گئے اور انکی مسائل سنے،ڈپٹی کمشنر نے مقامی مشرانوں کیساتھ بھی تفصیلی ملاقات کی اورصدہ جیل ،خاصہ دار سنٹر، ایجوکیشن آفس، نادرا آفس صدہ، صدہ مال خانہ، صدہ پٹوار خانہ اور بازار کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور تمام دوکانوں میں ریٹس بھی چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے صدہ بازار میں بعض دوکانداروں کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے اور ریٹس اویزاں نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو زندہ گی کے ہر شعبہ میں سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور فورا پرائس کمیٹیاں تشکیل دی جائے اور صدہ بازار میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کیا جائے۔ دورے کے دوران سنٹرل اور لوئرکرم کے تحصیلداران بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 776939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776939/پاراچنار-ڈی-سی-کرم-کا-لوئر-صدہ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org