0
Friday 8 Feb 2019 23:33

غذر، طالب علم زیادتی کے بعد قتل، 6 مشتبہ افراد گرفتار

غذر، طالب علم زیادتی کے بعد قتل، 6 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ غذر کی تحصیل اشکومن میں طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، واقعے کے خلاف لواحقین اور عوام نے لاش سڑک پر رکھ کر اشکومن ایمت تھانے کے باہر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مجرمان کو فوری گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی، بعد میں تشدد کرکے قتل کر دیا گیا، لاش کو دریا کے کنارے چھپانے کی بھی کوشش کی گئی۔ مقتول طالب علم کی میڈیکل رپورٹ آنے بعد پولیس نے تھانہ ایمت میں مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 3/2019 بجرم 302/377 درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ شک کی بنیاد پر گرفتار چھ ملزمان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 776957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش