0
Friday 8 Feb 2019 23:57

عمران حکومت اسٹیٹ لائف کیخلاف اپنے مذموم عزائم سے باز آجائے، بلاول زرداری

عمران حکومت اسٹیٹ لائف کیخلاف اپنے مذموم عزائم سے باز آجائے، بلاول زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ لائف ملازمین کے ملک بھر میں جاری احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اسٹیٹ لائف کے خلاف اپنے مذموم عزائم سے باز آجائے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں پہلی بار 1972ء میں عوام کو حکومتی ادارے کی جانب سے انشورنس کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قائم کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چند کرگس اسٹیٹ لائف پر قبضہ کرنے اور ہڑپنے کیلئے تاک میں بیٹھے ہیں اور اسی طرح کی سازشیں گھڑنے میں مصروف ہیں، جس طرح اسٹیل ملز اور دیگر قومی اثاثوں کیلئے کی جاتی رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر اسٹیٹ لائف کے انتظامی اختیارات یا اداراتی ساخت میں تبدیلیوں سے گریز کرے، جو بالواسطہ یا بلاواسطہ حکمران جماعت کے لوگوں کی ہیں۔ انہوں نے اسٹیٹ لائف ملازمین کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ان کے تمام جائز مطالبات کیلئے آواز اٹھائے گی اور اسٹیٹ لائف کی حفاظت کرے گی، جو پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 776959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش