QR CodeQR Code

لداخ کو صوبہ قرار دینا بھاجپا کی ہار ہے، علی محمد ساگر

9 Feb 2019 17:31

این سی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دیکر بھاجپا نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے کیونکہ بی جے پی نے لداخ کو الگ ریاست بنانے کے فریبی نعرے پر الیکشن مہم چلائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے خطہ لداخ کو صوبہ کا درجے دینے کے ریاستی گورنر کے فیصلہ کو اچھا انتظامی فیصلہ قرار دیا تاہم اس معاملے میں خطہ چناب اور پیرپنچال کو نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ این سی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر کو اس قسم کے سیاسی فیصلے لینے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فیصلہ لینا بھی تھا تو خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کشمیر کے تمام خطوں کو علاقائی خودمختاری دینے کا وعدہ کیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت ملنے کی صورت میں ہم خطہ چناب اور پیرپنچال کو بھی علاقائی خودمختاری دیں گے۔

این سی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دیکر بھاجپا نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے کیونکہ بی جے پی نے لداخ کو الگ ریاست بنانے کے فریبی نعرے پر الیکشن مہم چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی لداخ کے عوام کو ہوشیار کیا تھا کہ بھاجپا الگ ریاست کے نام پر اس خطہ کے لوگوں کے جذبات کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے بھاجپا نے نیشنل کانفرنس کے علاقائی اٹانومی کے فارمولہ اپنایا، جس سے بھاجپا کی دوغلی پالیسی کی عکاسی بخوبی ہوجاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 776983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776983/لداخ-کو-صوبہ-قرار-دینا-بھاجپا-کی-ہار-ہے-علی-محمد-ساگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org