QR CodeQR Code

نوشہرہ، پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی

9 Feb 2019 11:41

ڈی پی او نوشہرہ نے واقعے کا نوٹس لے کر زخمی نوجوان کی مدعیت میں ایف آئی درج کردی ہے جبکہ معاملے کی شفاف تفتیش کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیدی، جبکہ دونوں پولیس کانسٹیبلز کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے اور پولیس لائن کے کواٹر گارڈ میں بند کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں پولیس کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار طالبعلم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز جی ٹی روڈ رسالپور چھاؤنی کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چھ لڑکے چھ موٹرسائیکلوں پر مردان سے نوشہرہ جا رہے تھے کہ رسالپور چھاؤنی کے قریب ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ نہ رکے جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں طالبعلم کامران خان ہاتھ پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی طالبعلم کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ ضلعی پولیس افسر نوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے واقعے کا نوٹس لے کر زخمی نوجوان کی مدعیت میں ایف آئی درج کردی ہے جبکہ معاملے کی شفاف تفتیش کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن افتخار شاہ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیدی۔ دوسری جانب نوشہرہ پولیس کے مطابق گذشتہ روز طالبعلم کامران پر فائرنگ کرنے والے رسالپور پولیس کے دونوں پولیس کانسٹیبلز نجیب خان اور نظار خان کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے اور پولیس لائن کے کواٹر گارڈ میں بند کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 776992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776992/نوشہرہ-پولیس-کی-فائرنگ-سے-طالبعلم-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org