QR CodeQR Code

حکومت نے خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے چیف سیکریٹریز کو تبدیل کر دیا

9 Feb 2019 13:28

سیکریٹری آزادکشمیر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد 21 گریڈ کے خواجہ داؤد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ خواجہ داؤد احمد کو 3 سال کےلیے ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے چیف سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 21 کے محمد سلیم کو چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گریڈ 22 کے نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے چیف سیکریٹری آزادکشمیر خواجہ داؤد احمد کو بھی ہٹا کر ان کی جگہ مطہر نیاز رانا کو آزادکشمیر کا چیف سیکریٹری تعینات کیا ہے۔ گریڈ 21 کے مطہر نیاز رانا ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار تعینات تھے۔ چیف سیکریٹری آزادکشمیر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد 21 گریڈ کے خواجہ داؤد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ خواجہ داؤد احمد کو 3 سال کےلیے ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 777017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777017/حکومت-نے-خیبرپختونخوا-اور-ا-زادکشمیر-کے-چیف-سیکریٹریز-کو-تبدیل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org