0
Saturday 9 Feb 2019 13:38

ٹرمپ کم ملاقات27 فروری کو ویت نام میں ہو گی

ٹرمپ کم ملاقات27 فروری کو ویت نام میں ہو گی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ویت نام کے شہر ہنوئی میں 27 اور 28 فروری کو ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 27 اور 28فروری کو ویت نام کے شہر ہنوئی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کم جونگ ان سے امن کے فروغ کے لیے ملاقات کے منتظر ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی کی شمالی کوریا میں بامعنی ملاقات ہوئی ہیں اور دونوں فریقین امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان دوسری ملاقات کے لیے وقت اور تاریخ پر متفق ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 777019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش