0
Saturday 9 Feb 2019 15:16

این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا، وزیراعظم

این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، جس نے اس ملک کا دیوالیہ نکالا جب کہ لٹیروں کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو این آر او نے ملک کو مقروض کیا، ان آر او کی وجہ سے طاقت ور لوگوں نے سوچا کہ چوری کی کوئی سزا نہیں ہوتی، پرویز مشرف نے اقتدار بچانے کیلئے نواز شریف کو جانے دیا، کسی کو خوف نہیں تھا کیونکہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، قرضوں کی قمیت عوام مہنگائی کی شکل میں ادا کرتی ہے، دس سال ملک کو تباہ کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ این آر او سے کرپٹ لوگوں کو حوصلہ ملا، نواز شریف اور زرداری نے 5،5 سال حکومت کی اور پھر پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، آج روپیہ گرنے کی وجہ بھی یہی ہے جس کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے جس نے اس ملک کا دیوالیہ نکالا جب کہ لٹیروں کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ طاقت ور لوگ جو زمینوں پرقبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہمیں وہاں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور جنگل بنانے ہیں، پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے، جو ماحول کے حساب سے خطرے میں ہیں، جنگلات کی کمی ہمارے لیے زندگی اور موت کا سوال ہوگیا ہے۔ آگے حالات برے نظر آرہے ہیں، خشک سالی آجائے گی، شہروں میں آلودگی بڑھتی جائے گی اور بارشیں کم ہوجائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں سب سے کم جنگلات ہیں، جو بڑے بڑے جنگلات تھے  وہ سب تباہ ہو گئے، پچھلے دس سالوں میں شہروں میں درخت کاٹے گئے جس کے باعث آلودگی بڑھی، ہمیں جنگلات کی کٹائی آنے والی نسل کی بہتری کے لیے روکنی ہے جب کہ ہمیں اپنے شہروں سے بھی پارکوں پر جو قبضے کیے جارہے ہیں انہیں بچانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اگلے 5 سال دس ارب درخت لگانے ہیں، کے پی کے میں شجر کاری کی مثال سب کے سامنے ہے جس کی تعریف دنیا میں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 777025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش