0
Thursday 9 Jun 2011 09:38

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا،جھڑپ میں 8 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا،جھڑپ میں 8 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
جنوبی وزیرستان:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں 12 شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، اور اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث 8 اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں 12 شدت پسند بھی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد کا ابھی صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے جبکہ حملے کے وقت چیک پوسٹ پر 25 سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔
ادھر ژوب افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار نوروی شہید، اور ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ شدت پسند فائرنگ کرتے ہوئے واپس افغانستان کی جانب فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اورحکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تاہم کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود مزید تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 77703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش