QR CodeQR Code

حکومت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا

9 Feb 2019 16:07

پولیس سروس گریڈ 22 کے محمد نعیم خان آئی جی آزاد کشمیر تعینات تھے، پولیس سروس گریڈ 21 کےصلاح الدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ محمد سلیم چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ تعینات کردیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختون خوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، محمد نعیم خان آئی جی خیبر پختون تعینات کر دیے گئے۔ پولیس سروس گریڈ 22 کے محمد نعیم خان آئی جی آزاد کشمیر تعینات تھے، پولیس سروس گریڈ 21 کےصلاح الدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ محمد سلیم چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ تعینات کردیے گئے ہیں۔ گریڈ 21 محمد سلیم خیبر پختون خوا ہی میں تعینات تھے۔ گریڈ 22 کے نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خواجہ داود احمد کو بھی تبدیل کردیا۔ گریڈ 21 کے خواجہ داود احمد ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ مقررکیے گئے ہیں۔ خواجہ داود احمد کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ مطہر نیاز رانا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کیے گئے ہیں۔ گریڈ 21 کے مطہر نیاز رانا ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باعث وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کو تبدیل کر دیا ہے، آئی جی پی صلاح الدین قبائلی اضلاع میں باقاعدہ پولیس کا نظام لا رہے تھے۔ بیورو کریسی پولیس کے مکمل اختیارات کے خلاف تھی اور قبائلی اضلاع کے مجوزہ انتظامی معاملات پر گورنر اور وزیراعلٰی کے درمیان بھی اختلاف تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی سطح پر تبادلوں میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 777056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777056/حکومت-نے-آئی-جی-اور-چیف-سیکرٹری-خیبر-پختونخوا-کو-عہدے-سے-ہٹا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org