0
Saturday 9 Feb 2019 17:47

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی فلورز اور پورشنز کو گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی فلورز اور پورشنز کو گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آپریشن کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی فلورز، پورشنز، زیر تعمیر اور غیر رہائشی تعمیرات گرائی جائیں گی، آپریشن میں گیس، پانی اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی بھی مدد لی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اجازت نامے لے کر تجاوز کرنے والی تعمیرات کی فہرست بنائی جائے گی اور زمین کے استعمال کی تبدیلی کے اجازت ناموں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ کھیل کے میدانوں پر قبضے اور تعمیرات کی فہرستیں بناکر کاروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 2003ء کے بعد زمینوں کی تبدیلی کا ریکارڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو کے ڈی اے کی تمام اسکیموں کیلئے آؤٹ پلان اور تعمیرات کی معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی رہائشی تعمیرات پر سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے، 3 ماہ میں آپریشن سے پہلے اور بعد کی تمام تصویریں فراہم کی جائیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی سپریم کورٹ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 777077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب