0
Saturday 9 Feb 2019 17:52

کراچی میں گیس کا شدید بحران، گھریلو صارفین اور مسافر شدید پریشانی کا شکار

کراچی میں گیس کا شدید بحران، گھریلو صارفین اور مسافر شدید پریشانی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گیس کا بحران جاری ہے جس کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں اولڈ سٹی ایریا سمیت کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔ گیس کے بحران کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے اگلے ہفتے کے لئے صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق اگلے ہفتے پیر، بدھ اور جمعہ سی این جی کھلی رہے گی جب کہ منگل، جمعرات اور ہفتہ بند رہے گی۔ سی این جی پمپس مالکان نے سندھ حکومت سے گیس کی سپلائی میں 200 ملین مکعب فٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش