QR CodeQR Code

جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا بل جلد قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، فتح اللہ خان

9 Feb 2019 20:39

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پارٹی کے صوبائی صدر کا فیصلہ مارچ میں ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایک بیان میں فتح اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اٹل دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنائے گی، بعض افراد نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر شور مچایا، بعد میں حقائق کا پتہ چلنے پر خاموش ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر کا فیصلہ مارچ میں ہو جائے گا، صوبائی صدارت کیلئے 30 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جو کہ ایک جمہوری جماعت ہونے کی نشانی ہے، صدارت کا فیصلہ مرکزی قیادت میرٹ اور جامع طریقہ کار کے مطابق کریگی۔


خبر کا کوڈ: 777102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777102/جی-بی-کو-عبوری-صوبہ-بنانے-کا-بل-جلد-قومی-اسمبلی-میں-پیش-ہوگا-فتح-اللہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org