QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، پٹرولیم کمپنی کا سکیورٹی گارڈ فائرنگ سے زخمی

9 Feb 2019 21:05

سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈ نورزالی خان جمعہ کی شام ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں تیل و گیس دریافت کرنے والی کمپنی ماڑی پیٹرولیم کے سکیورٹی گارڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈ نورزالی خان جمعہ کی شام ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی گارڈ کو علاج کیلئے بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملزمان موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 777109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777109/شمالی-وزیرستان-پٹرولیم-کمپنی-کا-سکیورٹی-گارڈ-فائرنگ-سے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org