0
Saturday 9 Feb 2019 23:47

سندھ کو اسکے حصے کی گیس فراہم کیجائے، ثروت اعجاز قادری

سندھ کو اسکے حصے کی گیس فراہم کیجائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گیس کا بحران معیشت کیلئے خطرناک ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، گیس کی عدم فراہمی سے صنعتیں بند اور عوام پریشان حال ہیں، گیس و بجلی کے بحران کا ملک کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے، حکمران دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کو یقینی بنا کر معیشت کو مستحکم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو اب گیس سے محروم کرکے کھانا پکانے کی سہولت سے محروم اور پریشانی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی طور پر کام کرے، انہوں نے کہا کہ سندھ کو اس کے حصے کی گیس فراہم کی جائے، تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوری قدروں کو فروغ دے، عوام کو ان کے حقوق دلانے اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مضبوط و مستحکم پاکستان خطے میں امن کی ضمانت ہے، پائیدار امن کا قیام قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے سے ہی ممکن ہے، عوام کی سوچ و منشاء کے تحت فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، تو اس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضے کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، حکمران طبقہ اپنے وسائل پر انحصار کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں، پاکستان کے مستقبل کو دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی کام اور جدوجہد سے سنوارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنا لیں، تو غربت ختم ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں، تو حکمرانوں پالیسیاں عوام دوست بنانا ہونگی، بیرونی قرضوں سے ملک و قوم کو فائدہ نہیں پہنچا، مگر اس کا سارا بوجھ مظلوم غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش