0
Sunday 10 Feb 2019 11:17

چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کا تبادلہ معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں، شوکت یوسفزئی

چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کا تبادلہ معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے تبادلے اور تقرریاں معمول کی کارروائی ہے اور وزیراعلٰی محمود خان کو اس کا اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی ٹیم بنائے، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے تبادلے بھی معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں۔ اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد کے پی کی اہمیت برھ گئی ہے، مشکلات اور چیلنجز میں بھی اضافہ ہوا ہے، ان سے نمٹنے کیلئے بہترین اور انرجیٹک ٹیم کی ضرورت ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزراء اور مشیروں کیلئے ٹارگٹ اور تول سیٹ کئے جارہے ہیں، آئندہ وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کا بھی ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلٰی وزراء کی دفاتر میں موجودگی کو بھی مانیٹر کریں گے کیونکہ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ وزراء اور مشیر ہفتے میں 4 دن ضرورت اپنے دفاتر میں موجود رہیں، باقی تین دن حلقوں میں اور دیگر اضلاع کے دورے کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان نے تمام وزراء کو ضم شدہ اضلاع میں دورے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتہ میں وزراء کسی نہ کسی ضلع میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ وزیراعلٰی نے سابقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کو پالیسیوں سے اختلافات کی وجہ سے ہٹانے کا تاثر سراسر غلط ہے ان دونوں کے تبادلے معمول کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بیورو کریسی میں مزید تبادلے بھی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 777162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش