QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کی پرویز خٹک اور ملک انور سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

10 Feb 2019 12:21

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔ اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور صوبائی وزیر ریونیو چوہدری انور سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین لاہور میں متحرک ہوگئے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور صوبائی وزیر ملک انور سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔ اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور صوبائی وزیر ریونیو چوہدری انور سے ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں دفاع سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ صوبائی وزیر چوہدری انور بھی جہانگیر ترین سے ملے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 777173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777173/جہانگیر-ترین-کی-پرویز-خٹک-اور-ملک-انور-سے-ملاقات-سیاسی-صورتحال-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org