0
Sunday 10 Feb 2019 12:21

جہانگیر ترین کی پرویز خٹک اور ملک انور سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

جہانگیر ترین کی پرویز خٹک اور ملک انور سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین لاہور میں متحرک ہوگئے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور صوبائی وزیر ملک انور سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔ اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور صوبائی وزیر ریونیو چوہدری انور سے ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں دفاع سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ صوبائی وزیر چوہدری انور بھی جہانگیر ترین سے ملے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 777173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش