0
Sunday 10 Feb 2019 13:25

حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کر چکی ہے، مریم اورنگزیب

حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کر چکی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور سربراہ آئی ایم سے سے ملاقات سے قبل اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی تو پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں رچایا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا، بقول وزیرِ خزانہ، حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پہلی ہی شرائط مان لی ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ‎حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی وفد دبئی روانہ ہوگیا جہاں وزیراعظم اور آئی ایم ایم کے سربراہ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 777187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش