0
Sunday 10 Feb 2019 18:28

کوئٹہ، 13ماہ کے بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

کوئٹہ، 13ماہ کے بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس نے 13ماہ کے بچے پر پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔ بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرانے کے باوجود ڈیڑھ سال قبل درج کیا گیا مقدمہ ختم نہیں کیا جارہا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تیرہ ماہ کے بچے پر مقدمے کے اندراج نے پولیس کی تفتیش کے ناقص طریقہ کار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ مشرقی بائی پاس کے رہائشی علاؤالدین کے بیٹے بلال پر اکتوبر 2017ء میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تو ان کی عمر صرف تیرہ ماہ تھی۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی لگائی گئیں۔ کمسن بچے پر مقدمہ درج ہونے پر رشتہ دار پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلال کی گرفتاری کیلئے تین مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے۔ پولیس حکام سے شکایت کرنے اور ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود مقدمے سے بچے کا نام نہیں نکالا جا رہا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ ڈیڑھ سال قبل کیو ڈی اے مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس پر سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کرانے کے دوران فائرنگ ہوئی تھی۔ بچے کا نام مقدمے میں کیسے شامل ہوا اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین نے مقدمے کے اندراج سے متعلق اعلٰی پولیس حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ آئی جی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ اصل حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی جی جا سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 777215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش