QR CodeQR Code

سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثاء کا احتجاج، سول سوسائٹی کی شرکت

10 Feb 2019 19:00

احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثا کی جانب سے مال روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔ احتجاج میں مقتولین کے ورثا کے ساتھ ساتھ طالبعلموں اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور جلدملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انارکلی سے نکالی جانے والی یہ ریلی چیرنگ کراس تک جائے گی۔

 

 


خبر کا کوڈ: 777222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777222/سانحہ-ساہیوال-کے-مقتولین-ورثاء-کا-احتجاج-سول-سوسائٹی-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org