QR CodeQR Code

پشاور بی آر ٹی منصوبے میں بسوں اور پلوں کی تعداد میں کمی

10 Feb 2019 19:56

فزیبلیٹی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں 2 کی بجائے 4 پل تعمیر کئے گئے ہیں اور بسوں کی تعداد 383 سے کم کرکے 220 کردی گئی ہے، بس روٹ کیساتھ سڑکیں کشادہ کرنے کیلئے تجاوزات بھی نہیں ہٹائیں گئیں جبکہ روٹ پر سائیکل ٹریک اور فٹ پاتھ بھی تعمیر نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور بس ریپڈ ٹرازنٹ (بی آر ٹی) میں بسوں اور پلوں کی تعداد کم کردی گئی ہے۔ پشاور ریپڈ بس منصوبہ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس سے پتہ چلا ہے کہ منصوبے میں 10 سے زائد بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فزیبلیٹی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں 2 کی بجائے 4 پل تعمیر کئے گئے ہیں اور بسوں کی تعداد 383 سے کم کرکے 220 کردی گئی ہے۔ بی آر ٹی روٹ کے ساتھ تین رویہ سڑکیں تاحال تعمیر نہیں ہوئیں اور بس روٹ کے ساتھ سڑکیں کشادہ کرنے کیلئے تجاوزات بھی نہیں ہٹائیں گئیں جبکہ روٹ پر سائیکل ٹریک اور فٹ پاتھ بھی تعمیر نہیں ہوا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں روزانہ 4 لاکھ 73 ہزار مسافروں کا سروے کیا گیا ہے تاہم 80 فیصد گاڑیوں کا احاطہ نہیں کیا گیا۔ 2017ء میں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا اور اسے 8 ماہ کے اندر مکمل کرنا تھا لیکن یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کی لاگت 50 ارب روپے سے بڑھ کر 79 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اب خیبر پختونخوا حکومت نے 23 مارچ کو منصوبے کا افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیب کی جانب سے اس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات بھی کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 777234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777234/پشاور-بی-آر-ٹی-منصوبے-میں-بسوں-اور-پلوں-کی-تعداد-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org