QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں اگلے 4 سال کے دوران 170 ملین پودے لگانے کا فیصلہ

10 Feb 2019 23:06

گذشتہ سال 3 ملین پودے لگائے گئے، اس سال7 ملین پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے، شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں اگلے 4 سال میں 170 ملین پودے لگائے جائیں گے، گذشتہ سال 3 ملین پودے لگائے گئے، اس سال 7 ملین پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ کمپوزٹ آرڈیننس ڈپو جگلوٹ میں گلگت بلتستان شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد خرم آغا نے پودا لگا کر کیا۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے کہا کہ دنیا میں توازن برقرار رکھنے کے لئے درخت لگانا لازمی ہے، اگلی نسل کو بہتر ماحول دینے کے لئے درخت لگانا ہوگا۔ رواں سال سات ملین سے زائد درخت لگائے جائیں گے، درخت لگانا صرف محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے، ماحولیاتی آلودگی کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں۔

شجرکاری مہم کی تقریب میں چیف آرڈیننس آفیسر لیفٹیننٹ کرنل چوہدری جواد یار، سیکرٹری سروسز سبطین احمد، سیکرٹری قانون رحیم گل، سیکرٹری کامرس اینڈ منرلز عاصم ٹوانہ، سیکرٹری اطلاعات فدا خان، سیکرٹری سلیم راجپوت و دیگر حکام شریک ہوئے، فوجی و سول افسران اور شہریوں نے کمپوزٹ آرڈیننس فارم جگلوٹ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 777250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777250/گلگت-بلتستان-میں-اگلے-4-سال-کے-دوران-170-ملین-پودے-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org