0
Sunday 10 Feb 2019 23:41

انقلاب اسلامی ایران نے عالمی سامراجی استعماری نظام کو بے نقاب کیا، اصغریہ اسٹوڈنٹس

انقلاب اسلامی ایران نے عالمی سامراجی استعماری نظام کو بے نقاب کیا، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے انقلاب اسلامی ایران کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا ہے کہ حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح سے دنیا کے دیگر علاقوں میں جابر اور سامراجی نظام کی بدعنوانی اور فسادی سرگرمیاں بے نقاب ہوئیں۔ اپنے بیان میں قمر عباس نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ ایک اصولی اور گہری سوچ رکھنے والے لیڈر تھے، جنہوں نے ایران میں انقلاب اسلامی کے شروع دن سے عوام کے دل جیت لئے، انہوں نے ایران میں اسلامی نظام کی بنیاد رکھ کر دنیا میں نئی حکمرانی کا طریقہ روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ آپؒ نے جمہوریت کو اپنے مقاصد کا اہم ستون قرار دیا اور آج انقلاب کی فتح سے 40 سال بعد بھی جمہوری اسلامی ایران کے نظام میں جمہوریت روشن ستارے کی طرح چمک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں اسلامی انقلاب نے دنیا کو اچھی حکمرانی اور اصولی نظام متعارف کرایا، اسی وجہ سے اسلامی انقلاب سے دشمنی کا آغاز ہوا، بالخصوص شیطان بزرگ امریکا اور اس کے اتحادی سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک ایران کی طاقت سے خوفزدہ ہوگئے۔

قمر عباس غدیری نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ امریکا، سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست دور حاضر کی کشیدگی اور ابتر صورتحال کی جڑ ہیں، جو یہ نہیں چاہتے کہ مشرق وسطیٰ میں جمہوریت قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے توسیع پسندانہ اقدامات کے شدید مخالف تھے، جبکہ آج سعودی عرب امریکا کا دم چھلہ بنا ہوا ہے، جس کا مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ حضرت امام خمینیؒ نے اس انقلاب اسلامی کی قیادت و رہبری کی ملکی و غیر ملکی تمام تر رکاوٹوں اور مادی وسائل کی کمی کے باوجود پوری ملت کو اپنے گرد جمع کرکے ناصرف اس اسلامی انقلاب کو ایران میں کامیابی سے ہمکنار کیا، بلکہ پورے عالم اسلام میں اسلامی حریت کا بیج بو دیا اور مسلمانوں میں ایک نئی امید، ولولہ، بیداری و آگاہی کی انقلابی کیفیت پیدا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ عالم اسلام کی ایک غیر معمولی اور استثنائی شخصیت کے حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 777255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش