0
Monday 11 Feb 2019 00:32

راحیل شریف کی قیادت میں سعودی فوجی اتحاد کے وفد کی اسلام آباد آمد

راحیل شریف کی قیادت میں سعودی فوجی اتحاد کے وفد کی اسلام آباد آمد
اسلام ٹائمز۔ یمن پر جارحیت کیلئے بنائے گئے سعودی عسکری اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم سمیت سول عسکری حکام سے ملاقات کرئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد یمن جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات کرنیکے لیے خصوصی طور پر پاکستان آیا ہے۔ ا پنے دورے کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران سعودی فوجی اتحاد کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔ موجودہ صورتحال میں سٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے۔ سعودی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، جو کہ پاکستان میں دو روز قیام کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 777262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش