QR CodeQR Code

اسلام آباد میں تحریک حمایت مظومین جہان کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد

11 Feb 2019 01:07

یمن، بحرین، فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں اہل تشیع اور اہل سنت رہنماؤں اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں بالخصوص یوتھ گروپوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں کانفرنس منعقد ہوئی۔ یمن، بحرین، فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں اہل تشیع اور اہل سنت رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں بالخصوص یوتھ گروپوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر قاسم شمسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان آغاعلی رضوی، مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی، اہلسنت کے معروف عالم دین علامہ حیدر علوی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حسین شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری، مرکزی امام بارگاہ جی سیکس ٹو اسلام آباد کے پیش امام علامہ اختر عباس قمی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 777266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777266/اسلام-آباد-میں-تحریک-حمایت-مظومین-جہان-کے-زیراہتمام-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org